شفقت حسین سزائے موت عملدرآمد کیس کا فیصلہ محفوظ

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ پیر تک کے لئے محفوظ کرلیا ہے۔

کیا ہر شخص سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد کیس کھولنے کی استدعا کر سکتا ہے، جسٹس اطہر من اللہ۔ فوٹو: فائل

MULTAN:
ہائی کورٹ نے شفقت حسین کی سزائے موت پر عمل درآمد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔


اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے شفقت حسین کی سزائے موت پر عمل درآمد کیس کی سماعت کی۔ شفقت حسین کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ ہم نے سزا کو نہیں طریقہ کار کو چیلنج کیا ہے، ان کے موکل کی عمر کے تعین کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک کیس نہیں بلکہ پبلک پالیسی کا معاملہ ہے، سپریم کورٹ سے سزایافتہ ہر شخص کو آرٹیکل 45 کے تحت ریلیف دیا جا سکتا ہے لیکن کیا ہر شخص سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد کیس کھولنے کی استدعا کر سکتا ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ پیر تک کے لئے محفوظ کرلیا ہے۔
Load Next Story