ہیلی کاپٹر حادثے میں تخریب کاری کا کوئی ثبوت نہیں ملا وزیردفاع

ہیلی کاپٹرفنی خرابی کے باعث زمین پر گرا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی، خواجہ آصف


ویب ڈیسک May 08, 2015
ہیلی کاپٹرفنی خرابی کے باعث زمین پر گرا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی، خواجہ آصف، فوٹو:فائل

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ گلگت کے قریب حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کی ابتدائی تحقیقات میں تخریب کاری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے حادثے سے متعلق کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ہیلی کاپٹر حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم اس میں کسی قسم کی تخریب کاری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے زمین پر گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی تاہم شہید دونوں پائلٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صبح 30 سے زائد ممالک کےسفیروں اور ان کی بیگمات کو سی ون تھرٹی طیارے سے گلگت پہنچایا جہاں سے 4 ہیلی کاپٹرز کے ذریعے انہیں نلتر لے جایا جارہا تھا جہاں لینڈنگ کے دوران ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا جس میں 17 افراد سوار تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں