سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریزکا شیڈول جاری کردیا
دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ہونے والی ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
سری لنکن بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورے میں ایک سائیڈ میچ، 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 17 جون کو ٹیسٹ میچ سے ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 25 جون اور تیسرا 3 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
ایک روزہ میچز کا آغاز 11 جولائی سے ہوگا جس کے بعد دوسرا میچ 15، تیسرا 19، چوتھا 22 اور پانچواں اور آخری ون ڈے 26 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ اسی طرح 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 30 جولائی اور یکم اگست کو کھیلے جائیں گے۔