پینٹاگون کے ملازمین نے لاکھوں ڈالرز جوئے اور فحش ویب سائٹس پر خرچ کردیئے امریکی محکمہ دفاع

ملازمین نے 2013 سے 2014 تک کریڈٹ کارڈزسے جوے خانوں میں 95 ہزار 576 ڈالرز خرچ کیے، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف


ویب ڈیسک May 08, 2015
96 ہزار 576 ڈالرز فحش ویب سائٹس اور جسم فروش خواتین کو رقم کی ادائیگی کے لیے بھی خرچ کیے گئے، امریکی محکمہ دفاع

امریکی محکمہ دفاع کی آڈٹ رپورٹ میں فوجی افسران سمیت پینٹاگون کے بیشتر ملازمین کا حکومتی کریڈٹ کارڈذ کو جوا اور فحش ویب سائٹس کی رسائی تک استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ امریکی عسکری حکام اور پینٹاگون کے بیشتر ملازم نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 4 ہزار 437 مرتبہ مالی لین دین قمار بازی اور جوے خانوں کے لیے استعمال کی جب کہ سرکاری کریڈٹ کارڈز سے 900 مرتبہ فحش ویب سائٹس کو ادائیگی کی گئی۔

پینٹاگون حکام کے مطابق یکم جولائی 2013 سے جون 2014 تک پینٹاگون کریڈٹ کارڈزسے جوے خانوں میں 95 ہزار 576 ڈالرز خرچ کیے گئے جب کہ 96 ہزار 576 ڈالرز فحش ویب سائٹس اور جسم فروش خواتین کو رقم کی ادائیگی کے لیے بھی خرچ کیے گئے ہیں۔

پینٹاگون حکام نے اس رحجان پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سویلین اور عسکری افراد کا رویہ ہمارے اقدار کے خلاف ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ وہ ہماری سہولیات کا کس طرح غلط استعمال کرتے ہیں تاہم ایسے ملازمین کی تعداد بہت کم ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ یہ رقم ملازمین کو سفری اور دیگر اخراجات کے لیے فراہم کی جاتی ہے اور اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پینٹاگون ملازمین نے گزشتہ برس 3.4 ارب ڈالر خرچ کیے تھے جن میں سے 10 لاکھ ڈالر فضولیات پر خرچ کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔