اسپین میں سوٹ کیس کے ذریعے بیٹے کو اسمگل کرانے والا باپ گرفتار

بچے کو اسپین کے کنارے جزیرے پر رہائش پذیر اس کے باپ نے خاتون کے ذریعے اسمگل کرانے کی کوشش کی


ویب ڈیسک May 08, 2015
بچے کو سوٹ کیس میں ڈال کر اسمگل کرانے کی کوشش کی گئی جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی، فوٹو بی بی سی

اولاد کی محبت انسان کو انتہائی اقدام اٹھانے پر بھی مجبور کردیتی ہے ایسا ہی خطرناک قدم اٹھایا اسپین میں موجود ایک شخص نے جو اپنے بیٹے کے ساتھ رہنا چاہتا تھا تاہم سفری مشکلات سے مجبور اس باپ نے اپنے ہی بچے کو اسمگل کرانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوا اور اسے اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابوؤ نامی 8 سالہ بچے کو ایک خاتون اپنے سوٹ کیس میں ڈال کر آئیوری کوسٹ سے روانہ ہوکراسپین کے قریبی سرحدی علاقے سیوؤٹا پہنچی جہاں اسپین کی سرحد پر پہنچنے کے بعد پولیس نے خاتون کے سوٹ کیس کو مشکوک جان کر اس کی تلاشی لی تو سوٹ کیس میں سے بچہ برآمد ہوا جس کی سوٹ کیس میں بند رہنے کے باعث حالت غیر ہوچکی تھی، پولیس نے بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

ہسپانوی اخبار کے مطابق بچے کو اسمگل کرنے والی خاتون کا اس سے کوئی رشتہ نہیں بلکہ اسے بچے کو اسمگل کرنے کے عوض معاوضہ دیا گیا تھا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ بچے کو اسپین کے کنارے جزیرے پر رہائش پذیر اس کے باپ نے اسمگل کرانے کی کوشش کی کیونکہ وہ اسے اپنے پاس رکھنا چاہتا تھا تاہم پولیس نے بچے کے باپ کو بھی گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |