یمن میں 5 روزہ جنگ بندی پر عملدرآمد 12 مئی سے ہوگا سعودی عرب

جنگ بندی اس وقت تک ممکن ہوگی جب تک حوثی باغی بھی اس معاہدے کا احترام کریں گے، سعودی وزیر خارجہ


اقوام متحدہ کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی اپیل کی گئی تھی، فوٹو اے ایف پی

سعودی عرب اور اتحادی ممالک نے یمن میں انسانی بنیادوں پر 12 مئی سے جنگ بندی پر عملدرآمد کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگرحوثیوں نے حملے بند نہ کیے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق پیرس میں دیگر اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتام پرامریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یمن میں جنگ بندی کا آغاز 12 مئی سے ہوگا جو 5 روز تک جاری رہے گا تاہم پرامن رہنے کی صورت میں اس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی اسی وقت تک ممکن ہوگی جب تک حوثی باغی بھی اس کا معاہدے کا احترام کریں گے اور اگر ان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کا جواب دیا جائے گا لہٰذا یہ حوثیوں کا پاس ایک نادر موقع ہے جس میں وہ ثابت کریں کہ وہ یمن کے لوگوں کے بارے میں فکرمند ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے اتحادی ممالک اور حوثیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ انسانی بنیادوں پر یمن میں کچھ روز کے لیے جنگ بندی کریں تاکہ جنگ سے متاثرہ افراد بالخصوص بچوں تک امدادی سامان پہنچایا جاسکے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو بچوں کی بڑی تعداد موت کی منہ میں جا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں