فلسطینی مائیں دہشتگردوں کو جنم دیتی ہیں اس لئے انہیں ماردینا چاہئے اسرائیلی وزیرِکی زہرافشانی

فلسطینیوں کومسجدوں اوراسکولوں سےلڑائی کیلئےاشتعال دلایاجاتاہے یہ سب دشمن ہیں اورانہیں ماردیناچاہئے،اسرائیلی خاتون وزیر


ویب ڈیسک May 09, 2015
آئیلٹ شیکڈ کو اسرائیلی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے جو فلسطینیوں کیلئے اپنے شدت پسند خیالات کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں فائل:فوٹو

MULTAN: اسرائیلی خاتون وزیرِانصاف کا فلسطینیوں کے بارے میں زہرافشانی کرتے ہوئے کہناہے کہ فلسطینی ماؤں کو قتل کردینا چاہیے کیونکہ وہ دہشت گردسانپوں کو جنم دیتی ہے۔

اسرئیلی کابینہ مٰیں شامل کی گئی آئیلٹ شیکڈ نامی خاتون جسے وزیرانصاف کا قلمدان سونپا گیا ہے وہ فلسطینیوں سے متعلق اپنے شدت پسند خیالات کی وجہ سے منفی شہرت رکھتی ہیں، گزشتہ سال جب غزہ پر اسرائیل نے ننگی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو ان کا اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کہنا تھا کہ فلسطینی ماؤں کو مارڈالنا چاہئے کیونکہ وہ دہشت گرد سانپوں کو جنم دیتی ہیں،فلسطینیوں نے ہم پر جنگ مسلط کی جس کا جواب بھی جنگ ہونا چاہیے، یہ ایک جنگ ہے کوئی جھڑپ یا معمولی آپریشن نہیں جس میں اصل دشمن کوئی اور نہیں فلسطینی ہیں۔

اسرائیلی خاتون وزیرانصاف کا کہنا تھا کہ جنگ کے کردار مسجدوں سے اشتعال پھیلارہے ہیں، اسکولوں میں تعلیم دے رہے ہیں اور دہشت گردوں کی مدد کررہے ہیں، سب دشمن ہیں اور ان میں وہ خواتین بھی ہیں جو اپنے شہیدوں کو پھولوں اور بوسوں کے ساتھ رخصت کرتی ہیں اور چھوٹے سانپوں کو پال کر پروان چڑھاتی ہیں جب کہ شیکڈ تمام فلسطینیوں کو ہلاک کرنے کی بات بھی کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 3 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے جب کہ سیکڑوں مکانات اورعمارتیں بھی اسرائیلی بم باری کے باعث تباہ ہوگئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں