ٹی وی ہدایتکاروں کی فلموں میں دلچسپی کئی ڈرامے نامکمل رہ گئے

فنکاروں کے کئی فلموں میں کام کرنے کے باعث ٹیلی وژن پروڈکشن کا کام رک گیا


Pervaiz Mazhar May 09, 2015
فنکاروں کے کئی فلموں میں کام کرنے کے باعث ٹیلی وژن پروڈکشن کا کام رک گیا۔ فوٹو: فائل

فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد ٹیلی ویژن سے تعلق رکھنے والے بیشتر ڈائریکٹرز اور فنکاروں نے اب فلموں کی طرف اپنی توجہ مبذول کرلی۔

جس کے بعد،ٹیلی ویژن کے لیے بنائی جانے والی متعدد ڈرامہ سیریل اور سیریز التواء کا شکار ہیں، ٹیلی ویژن پروڈکشن ادارے جنھوں نے ٹیلی ویژن پروڈکشن پر لاکھوں روپئے کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے وہ اپنے پروجیکٹ مکمل کرنے کے لیے سوچ بچار پر مجبور ہوگئے ہیں، جب کہ ٹیلی ویژن کے لیے پروڈکشن کرنے والے پروڈیوسرز بھی اس صورتحال سے پریشان ہیں،ان دنوں پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ٹیلی ویژن انڈسٹری میں ہورہی ہیں جہاں50سے زائد پروڈکشن ہائوسز کام کر رہے ہیں، ٹیلی ویژن کے فنکار خاص طور سے ان دنوں بیک وقت کئی کئی فلموں میں کام کررہے ہیں ۔

جس کے بعد متعدد ٹیلی وژن پروڈکشن کا کام رک گیا ، فنکاروں کی دلچسپی اب ٹیلی ویژن سے زیادہ فلموں کی جانب بڑھتی جارہی ہے کیونکہ ایک فلم میں کام کرنے کا انھیں معاوضہ بھی بہت زیادہ مل رہا ہے۔ اس صورتحال کے ٹیلی ویژن پروڈکشن کا مستقبل کیا ہوگا، ٹیلی ویژن پروڈکشن ادارے اس پر بہت سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں