زمبابوے کو لاہور میں حکومتی مہمان کا درجہ حاصل

ٹیم کی آمدورفت کے دوران اطراف میں ٹریفک مکمل طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ


کھلاڑیوں کو ہیلی کاپٹرز، بکتر بند گاڑیوں وایلیٹ فورس کے حصار میں رکھا جائے گا ۔ فوٹو : ایکسپریس

زمبابوین کرکٹ ٹیم کو لاہور میں حکومتی مہمان کا درجہ حاصل ہوگا،کھلاڑیوں کی آمدورفت کے دوران اطراف میں ٹریفک مکمل طور پر معطل رہے گی، ہیلی کاپٹرز سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم پر مارچ2009میں دہشت گردوں کے حملے نے پاکستانی میدان ویران کردیے تھے۔

اب 6سالہ وقفے کے بعد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا راستہ بن گیا، اس کیلیے قذافی سٹیڈیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تیاریاں عروج پر ہیں، شائقین میں بھی خاصا جوش پایا جارہا ہے اور وہ ٹکٹوں کے حصول کیلیے طریقہ کار جاننے کی کوشش کررہے ہیں، دوسری جانب پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے حکام بھی سر جوڑ کر بیٹھ گئے، ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے زمبابوے ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیتے ہوئے بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اس حوالے سے ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ مہمان ٹیم جہاں سے بھی گزرے وہاں آس پاس ٹریفک مکمل طور پر بند ہوگی، کھلاڑیوں کو ہیلی کاپٹرز، بکتر بند گاڑیوں و ایلیٹ فورس کے حصار میں رکھاجائے گا،3ہزار مسلح جوان اور پولیس کی 100گاڑیاں حفاظتی کور دیں گی، پلیئرز کی حفاظت کا تمام تر پلان پولیس حکام تیار کرکے اپنا عملے کی معاونت سے بنیادی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، رینجرز بھی بیک اپ میں موجود اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلیے تیار رہیں گے، وینیو کی ہیلی کاپٹر سے مسلسل فضائی نگرانی کی جاتی رہے گی، مزید معلوم ہوا کہ ٹکٹوںکی فروخت کیلیے معاملات طے کرنے کیلیے بھی بات چیت جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |