متنازع فیصلے کی بھینٹ چڑھنے والے فواد عالم کا میدان چھوڑنے سے انکار

احتجاج کے باوجود امپائر نے انھیں جاری کردہ مارچنگ آرڈر واپس لینے سے انکار کردیا۔


Sports Desk May 09, 2015
احتجاج کے باوجود امپائر نے انھیں جاری کردہ مارچنگ آرڈر واپس لینے سے انکار کردیا۔ فوٹو : فائل

FAISALABAD/ لاہور: اے ٹیموں کے درمیان جاری چار روزہ میچ میں پاکستانی کپتان فواد عالم امپائر کے متنازع فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئے۔

انھوں نے میدان بدر ہونے سے قبل 11 چوکوں کی مدد سے147 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 72رنز بنائے تھے، تھارینڈو کوشل کی گیند پر وکٹ کیپر کوشل پریرا نے کیچ تھاما، مقامی امپائر اسانگا جیاسوریا نے فواد کو کاٹ بی ہائنڈ قرار دیا، ابتدا میں فواد نے وکٹ چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے امپائرز سے جرح کی، احتجاج کے باوجود امپائر نے انھیں جاری کردہ مارچنگ آرڈر واپس لینے سے انکار کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔