فاٹاکے عوام کو بااختیار بنانے اورمسائل حل کرنے کیلیے بلدیاتی نظام قائم کرنے کافیصلہ
گورنر خیبرپختونخوا سردارمہتاب عباسی کی سربراہی میں جلدہی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی
وفاقی حکومت نے فاٹا کے علاقوں میں عوام کو بااختیار بنانے اوران کے مسائل حل کرنے کے لیے بلدیاتی نظام قائم کرنے کافیصلہ کیاہے۔
اس حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا سردارمہتاب عباسی کی سربراہی میں جلدہی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں وفاقی حکومت کے نمائندے، تمام پولیٹکل ایجنٹس، آئینی وقانونی ماہرین، فاٹاکے منتخب ارکان سینیٹ وقومی اسمبلی اوربلدیاتی قوانین مرتب کرنیوالے ماہرین کو شامل کیاجائے گا۔ کمیٹی اپنی تشکیل کے بعد 3ماہ میں فاٹاکے علاقوں میں بلدیاتی نظام کے قیام کے لیے ڈرافٹ تیار کرے گی اورفاٹا کے موجودہ قوانین میں ترامیم اورمزید اصلاحات کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی۔