آخری تاریخ تک 2لاکھ70ہزارحج درخواستیں جمع
71 ہزارخوش نصیبوں کے چناؤکے لیے 14مئی کوقرعہ اندازی ہوگی
KARACHI:
گورنمنٹ اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ جمعے 8 مئی کوختم ہوگئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکریٹری محمد فاروق نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ آخری روز تک سرکاری اسکیم کے تحت 2 لاکھ70 ہزارحج درخواستیں جمع ہوئی ہیں جن پر اب 14 مئی کو وزارت کے کمیٹی روم میں کمپوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائیگی۔
انھوں نے بتایا کہ رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت ملنیوالی 2 لاکھ70 ہزار درخواستوں پر71 ہزارخوش نصیبوں کا چنائو کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں جوائنٹ سیکریٹری حج نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں کسی صورت توسیع نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ حاجیوں کے لیے رہائشی عمارتوں کی خریداری کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات کریں گے۔