لاہور میں سرکاری افسر کے بیٹے نے خاتون سمیت 2 افراد کو کچل دیا

ملزم محمد علی واپڈا کے اعلیٰ افسر کا بیٹا ہے، پولیس


ویب ڈیسک May 09, 2015
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے. فوٹو: فائل

کلمہ چوک پر سرکاری افسر کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کلمہ چوک پر تیز رفتار گاڑی نے سڑک کے کنارے موجود ایک خاتون سمیت 2 افراد کو کچل دیا، دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکاروں نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں خاتون کی شناخت رضیہ بی بی جب کہ مرد کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی، دونوں افراد کی میتوں کو شناخت کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تفتیش کے دوران ملزم کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے جو واپڈا کے اعلٰی افسر کا بیٹا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔