کراچی میں پولیس اور رینجرز کے چھاپوں کے دوران 70 جرائم پیشہ افراد گرفتار

گرفتار افراد میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، اشتہاری اور مفرور ملزمان شامل ہیں


ویب ڈیسک May 09, 2015
۔ فائل تصویر

ISLAMABAD: شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے چھاپوں کے دوران 70 جرائم پیشہ افراد گرفتار جب کہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اور رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، اشتہاری اور مفرور ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو نیو کراچی، ناظم آباد، موچھکو، بلدیہ ٹاون، اورنگی ٹاون، ملیر، جیکب لائن، سولجر بازار اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔