ٹانک میں پولیس اہلکار کے گھر پرحملہ 2 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار سمار خان اور ان کی والدہ شامل ہیں، پولیس


ویب ڈیسک May 09, 2015
جاں بحق افراد میں پولیس اہلکارسمارخان اورانکی والدہ شامل ہیں،پولیس, فوٹو: فائل

لکی مچن خیل میں مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ٹانک کے علاقے مچن خیل میں مسلح افراد نے پولیس اہلکار کے گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں پولیس اہلکارسمارخان اوران کی والدہ شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والی خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے یا پھر اس کے پیچھے کچھ اور محرکات شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔