سعودی عرب کے دارالحکومت میں فائرنگ سے ایک اور پولیس اہلکار ہلاک

گزشتہ ماہ بھی ریاض میں ہی 2 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔


ویب ڈیسک May 09, 2015
یمن میں جاری تنازعے کے پیش نظر سعودی عرب میں پولیس کو انتہائی چوکنا رکھا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب کے دارالحکومت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک اور پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔

سعودی عرب کے حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات دارالحکومت ریاض کے جنوبی علاقے میں پولیس اہلکار مجید الغامدی معمول کے گشت پر تھا کہ ایک کار میں سوار نامعلوم افراد اس پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ریاض میں ہی 2 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔