نلترحادثے میں کسی کا زندہ بچنا معجزے سے کم نہیں سربراہ پاک فضائیہ
ایم آئی17 کے دونوں پائلٹس بہترین پیشہ وارانہ مہارت رکھتےتھےتاہم حادثہ تکنیکی خرابی کےباعث پیش آیا،ایئرچیف سہیل امان
پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں کسی کا زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں تاہم حادثے کے بعد عالمی برادری کا رد عمل مثالی تھا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل کا کہنا تھا کہ ایم آئی 17 کے دونوں پائلٹس بہترین پیشہ وارانہ مہارت رکھتے تھے تاہم ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث لینڈ کرنے سے قبل بے قابو ہوکر زمین پر آگرا جب کہ اس موقع پر بیس کمانڈر بھی لینڈنگ کی جگہ پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے نلتر حادثے پر مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جو مثالی رد عمل ہے، اس طرح کے حادثات میں کسی کا بچنا ناممکن ہوتا ہے لیکن مسافروں کا زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x2pm28t_air-chief-marshal-sohail-amaan_news