نادرا کی رپورٹ سے ایازصادق کا مینڈیٹ جعلی ثابت ہوگیا شیریں مزاری

ہزاروں جعلی ووٹوں کے ذریعے ایازصادق کی فتح کی راہ ہموار کی گئی ،ترجمان تحریک انصاف


ویب ڈیسک May 09, 2015
پوری قوم جان چکی کہ کیسے جعلی شناختی کارڈ ز پر ووٹ ڈالے گئے ،شیر یں مزاری  فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ این اے 122 پر نادرا کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ ایاز صادق کا مینڈیٹ حقیقی نہیں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک انصاف روزاول سے کہہ رہی ہے کہ این اے 122 پر ایاز صادق کا مینڈیٹ حقیقی نہیں، جعلی ووٹوں سے ایاز صادق کی فتح کی راہ ہموار کی گئی، اس حوالے سے نادرا کی رپورٹ ہمارے موقف کی توثیق ہے، رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ 36 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی جس سے بڑے پیمانے پر کی گئی دھاندلی کا رازفاش ہوگیا۔

واضح رہے کہ این اے 122 سے متعلق نادرا کی فرانزک رپورٹ میں ایک لاکھ 36 ہزار ووٹ غیر تصدیق شدہ قرار دیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔