شمالی کوریا کا سمندر سے سمندرمار کرنے والے بیلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

کوریائی فوج اب سمندری خطرات کو سمندر میں ہی تباہ کرنے کی اہل ہوگئی ہے، حکام

کوریائی فوج اب سمندری خطرات کو سمندر میں ہی تباہ کرنے کی اہل ہوگئی ہے،حکام۔ فوٹو فائل

شمالی کوریا نے سمندر سے سمندر میں مار کرنے والے جدید ترین بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے سمندر میں آبدوز کے ذریعے سمندر سے سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو جدید ترین ملٹری سائنس اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس موقع پر کورین رہنما کم جونگ ان نے میزائل تجربے کا خود جائزہ لیا جس کی کامیابی پر انہوں نے انجینئروں کو مبارکباد پیش کی۔ مقامی میڈیا کے مطابق بلیسٹک میزائل عالمی معیار کے مطابق ہے جو ٹھیک ٹھیک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


شمالی کورین حکام کا کہنا ہے کہ میزائل ٹیکنالوجی کا حصول اس بات کی ضمانت ہے کہ کوریائی فوج اب سمندری خطرات کو سمندر میں ہی تباہ کرنے کی اہل ہوگئی ہے جس سے کوریا کی حاکمیت اور وقار کو تحفظ ملے گا اورکسی بھی قسم کی سمندری جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جاسکے گا جب کہ دوسری جانب جنوبی کورین آرمی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے میزائل تجربے پر گہری نظر ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا کی خلائی تحقیق کو ڈھکوسلا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تحقیق در اصل میزائل پروگرام کو لانچ کرنے کابہانہ ہے۔
Load Next Story