مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو قید کی سزا سنا دی گئی

حسنی مبارک اور ان کے بیٹے کو 3 سال کی سزا سنائی گئی جب کہ عدالت نے دونوں پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا


عدالت میں فیصلے کے وقت حسنی مبارک ان کے بیٹے اوران کے حامی بھی موجود تھے ، فوٹو: اے ایف پی

SEOUL: مصر کی عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں سابق صدر حسنی مبارک اور ان کے بیٹوں کو 3,3 سال قید کی سزاسنا دی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حسنی مبارک اور ان کے بیٹوں کو سزا محل کے تزئین و آرائش کے کام میں ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کرپشن کرنے پردی گئی ہے جب کہ قید کی سزا کے ساتھ ساتھ تینوں پر ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

عدالت میں فیصلے کے وقت حسنی مبارک ان کے بیٹے اوران کے حامی بھی موجود تھے جنہوں نے فیصلے کے بعد سابق صدر کے حق میں نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ 2011 میں اقتدار سے محروم ہونے والے سابق صدر حسنی مبارک پر قائم کیے جانے والے مقدمات میں سے یہ آخری مقدمہ تھا جب اس سے قبل 85 سالہ سابق صدر کو جون 2012 میں 2011 کے مظاہروں کے دوران مظاہرین کو ہلاک کرنے کی سازش کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی گئی تھی اور عدالت نے مقدمہ دوبارہ چلانے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں