نادرا نے این اے 122 کا انتخاب دھاندلی سے پاک قرار دیا ہے پرویز رشید

تحریک انصاف کے رہنما نادرا کی رپورٹ غور سے پڑھیں، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک May 09, 2015
این اے 122 سے متعلق نادرا رپورٹ پر تحریک انصاف کےبیان کو مسترد کرتے ہیں، پرویز رشید، فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات پرویز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما این اے 122 سے متعلق نادرا کی رپورٹ غور سے پڑھیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق نادرا رپورٹ پر تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کے بیان پر اپنے رد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ این اے 122 سے متعلق نادرا رپورٹ پر تحریک انصاف کےبیان کو مسترد کرتے ہیں، رپورٹ میں حلقے کے انتخاب کو دھاندلی سے پاک قراردیا گیا ہے لہٰذا تحریک انصاف کے رہنما رپورٹ کو غور سے پڑھیں۔

پرویز رشید کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے عہدیداران کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر دھاندلی میں ملوث پائے گئے تھے جس کی سزا انہیں موقع پر ہی دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں