کراچی میں اب کوئی نوگوایریا نہیں ایڈیشنل آئی جی کا دعویٰ

ڈاکٹر وحید الرحمان قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ان کے قاتلوں کو جلد منظر عام پر لایا جائے گا، غلام قادر تھیبو

شہر میں امن وامان کے لیے پولیس قربانیاں دے رہی ہے، غلام قادر تھیو، فوٹو: فائل

ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے جرائم میں کمی آئی جب کہ اب شہر میں کوئی نوگو ایریا بھی نہیں ہے۔


کراچی میں ایک نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام قادر تھیبو نے کہا کہ شہر میں امن وامان کے لیے پولیس قربانیاں دے رہی ہے، گزشتہ سال 143 اہلکار شہید ہوئے جب کہ اس سال بھی اب تک 46 اہلکاروں کو قتل کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے جرائم میں کمی آئی جب کہ اب شہر میں کوئی نوگو ایریا بھی نہیں ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ راؤ انوار کے ایک سیاسی جماعت سے متعلق بیان کا پہلے سے کوئی علم نہیں تھا تاہم وہ اعلیٰ عہدے پر فائزہیں انہوں نے جو بہتر سمجھا وہ کہہ دیا۔ غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر وحید الرحمان قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ان کے قاتلوں جلد منظر عام پر لایا جائے گا جب کہ سبین محمود قتل کیس میں بھی کافی چیزیں سامنے آئی ہیں تاہم کیس کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔
Load Next Story