ملالہ پر حملہ غیراسلامی اورغیرشرعی ہے سنی اتحاد کونسل کے علما کا فتویٰ

فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے ڈرون حملوں کے جواب میں مسلمانوں کو قتل کرنا کسی بھی طرح جائز نہیں


ویب ڈیسک October 11, 2012
فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے ڈرون حملوں کے جواب میں مسلمانوں کو قتل کرنا کسی بھی طرح جائز نہیں. فوٹو: فضل خالق

سنی اتحاد کونسل کے علما نے ملالہ یوسف زئی پرحملے کو غیراسلامی اورغیر شرعی قراردیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے 50 علما کی جانب سے جاری کئے گئے اس فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ اسلام میں مرد اور عورت دونوں کے لئے علم حاصل کرنا فرض ہے اور حملہ آوروں کی خود ساختہ تعبیر اسلام سے متصادم ہے۔

فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے ڈرون حملوں کے جواب میں مسلمانوں کو قتل کرنا کسی بھی طرح جائز نہیں لیکن امریکا سے تعاون کرنا بھی اسلام کے اصولوں کے منافی ہے کیوں کہ امریکا پاکستان اور اسلام کا دشمن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں