لکھوی کی رہائی غلطی ہے پاکستان کو تشویش سے آگاہ کر دیا امریکی سفیر رچرڈ ورما

پاکستان بھی دہشت گردی کا سامناکررہاہے اور یہ ہم سب کیلیے ایک چیلنج ہے،امریکی سفیر

پاکستان بھی دہشت گردی کا سامناکررہاہے اور یہ ہم سب کیلیے ایک چیلنج ہے،امریکی سفیر۔فوٹو: فائل

بھارت میں امریکی سفیر رچرڈ ورما نے ممبئی حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز ذکی الرحمن لکھوی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کو پاکستان کی جانب سے ایک غلطی قرار دیا ہے۔


ایک انٹرویو میں امریکی سفیرکاکہنا تھاکہ لکھوی کی رہائی ایک غلطی ہے اورہم نے اس معاملے پراپنی تشویش سے آگاہ کردیاہے۔ انھوں نے کہاکہ ہم نے معاملہ پاکستانی حکومت کے سامنے اٹھایاہے اورہم چاہتے ہیں کہ ممبئی حملوں کے مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔ بھارت میں امریکی سفیرکاکہنا تھاکہ پاکستان بھی دہشت گردی کا سامناکررہاہے اور یہ ہم سب کیلیے ایک چیلنج ہے ۔

پاکستان کوامریکی امدادجمہوری نظام کے استحکام اور اصلاحات کیلیے دی جاتی ہے تاہم انھوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر اختلافات بھی ہیں اور ہم پاکستان کو اس بارے میں آگاہ کرتے رہیں گے۔
Load Next Story