چیئر مین پی سی بی شہریار خان کو کولکتہ ایئر پورٹ پر روک لیا گیا

ڈیڑھ گھنٹے تک ایئرپورٹ پر رکھنے کے بعد شہریارخان کو اعلیٰ حکام کی ہدایت پر باہر جانے کی اجازت ملی، ذرائع


Saleem Khaliq May 10, 2015
ڈیڑھ گھنٹے تک ایئرپورٹ پر رکھنے کے بعد شہریارخان کو اعلیٰ حکام کی ہدایت پر باہر جانے کی اجازت ملی، ذرائع فوٹو؛فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کو کولکتہ ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے دستاویزات کی وجہ سے انھیں شہر میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا،ویزے کے تحت انھیں نئی دہلی جانا تھا مگر وہ ڈھاکا سے براہ راست کولکتہ پہنچ گئے۔ بعدازاں ڈیڑھ گھنٹے بعد اعلیٰ حکام کی مداخلت پر انھیں باہر جانے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دسمبر میں یو اے ای میں مجوزہ پاک بھارت سیریز پر تبادلہ خیال کیلیے چیئرمین پی سی بی شہریار خان ہفتے کو ڈھاکا سے کولکتہ پہنچے، مگر انھیں امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے یہ کہہ کر روک لیا کہ ویزے کے تحت دہلی جانا چاہیے تھا، ذرائع نے بتایا کہ ڈیڑھ گھنٹے تک ایئرپورٹ پر رکھنے کے بعد شہریارخان کو اعلیٰ حکام کی ہدایت پر باہر جانے کی اجازت ملی۔

پی سی بی ذرائع نے رات گئے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہریارخان اب اپنے ہوٹل پہنچ چکے ہیں، یاد رہے کہ ان کی بھارتی بورڈ چیف جگ موہن ڈالمیا سے اتوار کو ملاقات طے ہے جس میں وہ انھیں سیریز کیلیے ٹیم بھیجنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں