سندھ حکومت کی نا اہلی سے کراچی بھی ’’تھر‘‘ بن گیا

بیشتر علاقوں میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے لیکن سائیں سرکارکے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی


Monitoring Desk May 10, 2015
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر گھروں کیلیے پانی نہیں ہے تو ٹینکر مافیا کو پانی کہاں سے مل جاتا ہے۔ فوٹو : فائل

سندھ حکومت کی نا اہلی سے کراچی بھی ''تھر'' بن گیا، شہر میں پانی نایاب ہوگیا۔

بیشتر علاقوں میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے لیکن سائیں سرکارکے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور سندھ حکومت چین کی بانسری بجانے میں مصروف ہے، ایکسپریس نیوز کے مطابق بحران کی وجہ سے پانی بیچنے والے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں جبکہ شہری اپنے خون پسینے کی کمائی پانی خریدنے میں صرف کر رہے ہیں۔

پانی کے ٹینکر کی قیمت2ہزار سے بڑھ کر6سے8ہزار تک پہنچ گئی ہے،کئی علاقے تو ایسے ہیں جہاں شہریوں کو ہفتوں بلکہ مہینوں سے پانی نہیں مل رہا، شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر گھروں کیلیے پانی نہیں ہے تو ٹینکر مافیا کو پانی کہاں سے مل جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں