’’ تیل وبجلی کی قیمت بڑھائیں گے‘‘ پاکستان کی آئی ایم ایف کویقین دہانی

آئی ایم ایف حکام نے بھی پاکستان کی مجموعی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیاہے


Online May 10, 2015
آئی ایم ایف حکام نے بھی پاکستان کی مجموعی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیاہے۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ 2015-16ء میں تیل اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ کافیصلہ کرلیاہے،توانائی شعبے میں دی جانیوالی سبسڈی میں کمی کی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق دبئی میں پاکستان اورآئی ایم ایف حکام کے مابین جاری ساتویں جائزہ مذاکرات میں آئی ایم ایف حکام کویقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ بجٹ 2015-16ء میں بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ ایک لاکھ افرادکوٹیکس نیٹ میں لانے،توانائی شعبہ میں دی جانیوالی سبسڈی میں کمی اورنجکاری پروگرام کومزیدتیزکرنیکافیصلہ کرلیاگیاہے۔

جس سے آئی ایم ایف حکام کی جانب سے پاکستان کوآئندہ ماہ جون کے آخرمیں 55 کروڑڈالر کی آٹھویں قسط جاری کیے جانیکاامکان ہے،آئی ایم ایف حکام نے بھی پاکستان کی مجموعی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |