حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے خلع کیلیے دعویٰ دائر کردیا

میرے اوراحمدبٹ کےتعلقات جہاں پہنچ گئےہیں وہاں سےنہ تو واپسی ممکن ہےاور نہ ہی ہم ایک دوسرے کےساتھ رہ سکتے ہیں، گلوکارہ


Showbiz Reporter May 10, 2015
میرے اوراحمدبٹ کےتعلقات جہاں پہنچ گئےہیں وہاں سےنہ تو واپسی ممکن ہےاور نہ ہی ہم ایک دوسرے کےساتھ رہ سکتے ہیں، گلوکارہ۔ فوٹو: این این آئی

گلوکارہ حمیرا ارشد نے شوہراحمد بٹ سے خلع کے لیے دعوی دائر کردیا ہے ۔

یہ دعوی انھوں نے گزشتہ روز فیملی کورٹ میں ایڈووکیٹ نذیر احمد کے توسط سے کیا۔ اس بارے میں حمیرا ارشد نے''ایکسپریس '' کوبتایا کہ میں اب مزید تماشا نہیں بننا چاہتی اس لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے جس میں میری فیملی اور دیگر قریبی لوگوں کی مشاورت بھی شامل ہے ۔

میرے اوراحمدبٹ کے تعلقات جہاں پہنچ گئے ہیں وہاں سے نہ تو واپسی ممکن ہے اور نہ ہی ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ میں نے احمد بٹ کے والد کے خلاف کوئی درخواست نہیں دی کیونکہ میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں اور ویسے بھی یہ میرا اور احمد کا معاملہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |