اسپتال کاقیام دیرینہ خواب ہے میرا

اسپتال کا پراجیکٹ دیرینہ خواب ہے اوراب اس کوحقیقت کی شکل دینے کے لیے کوشاں ہوں،میرا


Showbiz Reporter May 10, 2015
پراجیکٹ میں امریکا سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹر بھی اسپتال کے بورڈ آف گورنرزمیں شامل ہوچکے ہیں، میرا۔ فوٹو: فائل

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ جس طرح میں نے اپنے فنی سفرکے دوران بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اسی طرح اپنے بہترین کام کی بدولت شادی کے بعد بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھوں گی۔ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں اسپتال کی تعمیر کے لیے فنڈز دیے تھے اورابھی بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار میرانے نیویارک سے فون پر'' ایکسپریس '' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اسپتال پراجیکٹ کو سراہا گیا ہے۔ اسپتال کا پراجیکٹ میرا دیرینہ خواب ہے اوراب اس کوحقیقت کی شکل دینے کے لیے میں کوشاں ہوں۔ اس پراجیکٹ میں امریکا سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹر بھی اسپتال کے بورڈ آف گورنرزمیں شامل ہوچکے ہیں۔ امید ہے کہ پراجیکٹ کی تعمیر جلد شروع ہوجائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں