سلمان کی حمایت میں ٹویٹ پر ابھیجیت اور فرح کیخلاف ایف آئی آر درج کرنیکا حکم

ابھیجیت کے ہمراہ جیولری ڈئزائنر فرح علی خان کیخلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


INP May 10, 2015
ابھیجیت کے ہمراہ جیولری ڈئزائنر فرح علی خان کیخلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فوٹو : فائل

ممبئی ہائیکورٹ نے ابھیجیت بھٹا چاریہ اور فرح خان کیخلاف سلمان خان کی حمایت میں ٹوئٹس پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

بالی ووڈ گلوکار ابھیجیت کو دو روز قبل جب سلمان خان کیس کے فیصلے کی خبر ملی تو وہ ضرورت سے زیادہ جذباتی ہو گئے اور ٹوئٹر پر اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے حدوں کو پار کر گئے ابھیجیت نے لکھا تھا کہ کتا اگر سڑک پر سوئے گا تو کتے کی موت مارا جائے گا۔

ابھیجیت کے ہمراہ جیولری ڈئزائنر فرح علی خان کیخلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فرح علی خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ سلمان کو سزا دینا ایسے ہی ہے جیسے کسی ٹرین ڈرائیور کو اس لیے سزا دی جائے کہ کوئی شخص ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے مارا گیا۔ فرح خان کے ٹوئٹس پر جب عوام کی جانب سے احتجاج سامنے آیا تو انہوں نے مزید احمقانہ ٹوئٹس کر ڈالے جن میں مطالبہ کیا کہ سڑکوں پر نشان لگائیں جائیں کہ بے گھر افراد کہاں سو سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |