سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی جب کہ اسکا مرکز مرکز کوہ ہندو کش تھا

زلزلے کے بعد خوف کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آ گئے. فوٹو: فائل

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔


زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردو نواح میں 4.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش تھا جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 121 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے بعد خوف کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آ گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Load Next Story