لاہور میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 2 کمسن بھائیوں کی لاشیں برآمد
بچوں کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا، لواحقین کا الزام
گزشتہ روز لا پتہ ہونے والے 2 کمسن بھائیوں کی لاشیں شاہدرہ کے علاقے میں جوہڑ سے ملی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 2 کمسن بچوں کی لاشیں ان کے لواحقین نے شاہدرہ چوک پر رکھ کر احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ ان کے بچوں کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا لہذا پولیس فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرے اور انہیں سخت سزا دی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سگے بھائیوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کے والد کا کسی کے ساتھ دشمنی کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے اور زیادہ امکان یہی ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے جوہڑ میں گر کر جاں بحق ہوئے، ان کی لاشیں پوری رات جوہڑ میں ہی پڑی رہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کے جسم پر کچھ نشانات ضرور ہیں لیکن یہ نشانات تشدد کے نہیں بلکہ کسی جانور کے کاٹنے کے معلوم ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہدرہ کی کلفٹن کالونی کے رہائشی دونو ں بھائی گزشتہ روز کھیلنے کے لئے گھر سے نکلے اور پھر لاپتہ ہو گئے، گھر والوں نے دونوں بھائیوں کو بہت تلاش کیا لیکن جب کوئی سراغ نہ ملا تو لواحقین کی جانب سے تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔