حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی

سعودی عرب نے 2 روز قبل اتحادی ممالک کے اجلاس کے بعد حوثی باغیوں کو 12 مئی سے جنگ بندی کی پیش کش کی تھی


ویب ڈیسک May 10, 2015
دوست ممالک کی جانب سے ثالثی کے بعد سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی پیش کش قبول کی ہے، ترجمان کرنل شرف فوٹو:فائل

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کے ترجمان کرنل شرف لقمان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کی جانب سے ثالثی کے بعد یمن میں جنگ سے متاثرہ افراد تک امدادی سامان کی رسائی کے لئے سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے، تاہم حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی جنگ بندی کی پیش کش قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل پیرس میں یمن کی صورت حال پر سعودی عرب کی جانب سے اتحادی ممالک کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں حوثی باغیوں کو 12 مئی سے جنگ بندی کی پیش کش کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں