سانحہ نلتر انڈونیشیا ملائشیا اور ناروے کے وفود اسلام آباد پہنچ گئے

ناروے کی فرانزک ٹیم ڈی این اے ٹیسٹنگ میں پاکستانی حکام کی مدد کرے گی، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک May 10, 2015
ہالینڈ کے زخمی سفیر کو لینے کیلئے ایئر ایمبولینس بھی جلد پاکستان پہنچ جائے گی، دفتر خارجہ۔ فوٹو: آئی این پی/ فائل

سانحہ نلتر میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی سفرا اور ان کی بیگمات کی لاشوں کی حوالگی اور زخمیوں کی وطن واپسی کے لئے متعلقہ ممالک کے وفود پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ناروے کی فرانزک ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، جو ڈی این اے ٹیسٹنگ میں پاکستانی حکام کی مدد کرے گی، ناروے کی ٹیم سی ایم ایچ راولپنڈی میں پاکستانی ماہرین کے ساتھ مل کر کام بھی کرے گی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ناروے کے انجہانی سفیر کی بیوہ پاکستان نہیں آ رہیں جب کہ ہالینڈ کے زخمی سفیر کو لینے کیلئے ایئر ایمبولینس بھی جلد پاکستان پہنچ جائے گی۔ دفتر خارجہ کے مطابق انڈونیشیا، ملائشیا اور فلپائن سے وفود بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل گلگت میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پاک فوج کے 3 افسران اور غیر ملکی سفیروں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں