آئی سی سی پاکستان کی کرکٹ تباہ کرنا چاہتی ہے جاوید میانداد

کرکٹ کھیلنے والے ہی پاکستان کی کرکٹ ٹھیک کر سکتے ہیں، سابق کپتان قومی ٹیم


ویب ڈیسک May 10, 2015
بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن ضرورت صرف اسے آگے لانے کی ہے، جاوید میانداد۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کھلاڑی جاوید میانداد کہتے ہیں کہ آئی سی سی پاکستان کی کرکٹ تباہ کرنا چاہتی ہے۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ آئی سی سی پاکستان کی کرکٹ تباہ کرنا چاہتی ہے جب کہ ملک میں کرکٹ کی تباہی کی وجہ سیاسی مداخلت بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلنے والے ہی پاکستان کی کرکٹ ٹھیک کر سکتے ہیں، بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن ضرورت صرف اسے آگے لانے کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں