روس نے عالمی فوجی طاقتوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی

روس ایسےہیوی ایئرکرافٹس تیارکررہا ہےجسکے ذریعےصرف 7 گھنٹوں میں سیکڑوں ٹینکس دنیا کے کسی بھی ملک میں اتارسکے گا، رپورٹ


ویب ڈیسک May 10, 2015
ایک ہیوی ائیر کرافٹ گولہ بارود سے بھرے 400 آرمانا میزائل ٹینکوں کو لے جاسکتا ہے، رپورٹ. فوٹو: فائل

روس نے ایسے ایئرکرافٹس کی تیاری شروع کردی ہے جس کی مدد سے صرف 7 گھنٹوں میں وہ اپنے ہزاروں فوجی اور سیکڑوں ٹینکس دنیا کے کسی بھی ملک میں اتار سکے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس ایسے ہیوی ٹرانسپورٹ ائیر کرافٹس تیار کررہا ہے جو دنیا کے بھاری بھرکم آرمانا ٹینکوں کو اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایک ہیوی ائیر کرافٹ گولہ بارود سے بھرے 400 ہیوی آرمانا میزائل ٹینکوں کو لے جاسکتا ہے۔

روس کی ملٹری انڈسٹریل کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ہیوی ائیر کرافٹس سپر سانک ہوں گے جو 2 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کریں گے۔ 400 ٹن سے زائد وزن اٹھانے والا یہ ائیر کرافٹ 7 ہزار کلومیٹر تک باآسانی اڑان بھر سکے گا۔ روس 2024 تک ایسے 80 ہیوی ائیر کرافٹ تیار کر لے گا اس طرح روس دنیا کے کسی ملک میں 7 گھنٹوں کے اندر اپنے ہزاروں فوجی، ہیوی میزائل ٹینکس، اینٹی میزائل ٹینکس، میزائل اور گاڑیاں پہنچا دے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں