پنجاب کےنئے گورنر رفیق احمد رجوانہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب سے عہدے کا حلف لیا۔


ویب ڈیسک May 10, 2015
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب سے عہدے کا حلف لیا۔ فوٹو: آن لائن

LILLE, FRANCE: سابق سینیٹر رفیق رجوانہ نے بطور پنجاب گورنر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے حلف لیا۔

رفیق رجوانہ بنیادی طور پر قانون دان اور سپریم کورٹ کے سینیئر ایڈووکیٹ ہیں تاہم ان کا شمار جنوبی پنجاب کی متحرک سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے، کئی دہائیوں پر محیط اپنے سیاسی کریئر میں وہ ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے وابستہ رہے ہیں اور (ن) کے ٹکٹ پر 2 مرتبہ سینیٹربھی منتخب ہوئے۔ رفیق رجوانہ مسلم لیگ (ن) ملتان کے جنرل سیکرٹری، سینیئر نائب صدر، مسلم لیگ ن پنجاب سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبراوراپنی جماعت کے لائرز ونگ کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 اگست 2013 کو گورنر پنجاب کے منصب پر فائز ہونے والے چوہدری محمد سرور نے رواں برس جنوری کے آخر میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں