سلو اوورریٹ پرکپتان مصباح الحق اوردیگر کھلاڑیوں پرجرمانہ
آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے ریفری جیف کرو نے میرپور ٹیسٹ میں 2 اوور تاخیر سے کرانے پر جرمانہ عائد کیا
بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر کپتان مصباح الحق اور دیگر کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل کے ریفری جیف کرو نے میرپور ٹیسٹ میں 2 اوور تاخیر سے کرانے پر کپتان مصباح الحق پر میچ فیس کا 40 فیصد اور تمام کھلاڑیوں پر 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جب کہ آئی سی سی کے قانون کی خلاف ورزی پر فاسٹ بولر عمران خان کو وارننگ بھی جاری کی گئی جنہوں نے میچ کے دوران بنگلادیش کے کھلاڑی تمیم اقبال کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کی جانب نازیبا اشارے کئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آئی سی سی میچ ریفری کھلنا ٹیسٹ میں وہاب ریاض اور بنگلادیش کے کھلاڑی شکیب الحسن پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کرچکے ہیں۔