عمر شریف پارک حکومت کی فنکار دوستی کا مظہر ہے گورنر سندھ

پارک کی افتتاحی تقریب میں فنکاروں کی شرکت ،2 کروڑ 60 لاکھ لاگت آئی


Cultural Reporter October 12, 2012
پارک کی افتتاحی تقریب میں فنکاروں کی شرکت ،2 کروڑ 60 لاکھ لاگت آئی۔ فوٹو : اے پی پی

عمر شریف کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ انھوں نے اپنے بہترین فن سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

حکومت کا بھی فرض ہے کہ وہ فنکاروں کی پذیرائی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھے،کراچی میں عمر شریف پارک حکومت کی فنکار دوستی کا مظہر ہے ،ہم اس سے پہلے شہنشاہ غزل مہدی حسن، معین اختر کے نام سے پارک اور دیگر شخصیات کے ناموں سے شاہراہوں کو منسوب کرچکے ہیں۔یہ بات گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی میں ملک کے نامور اداکار عمر شریف کے نام سے کلفٹن بلاک ٹو میں پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا صدر مملکت اور قائد تحریک الطاف حسین ملک میںجمہوریت کے فروغ کے لیے مل کر کام کررہے ہیں جب میں اداکار لہری کی عیادت کے لیے ان کے گھر گیا تو مجھے لیجنڈ فنڈ کا خیال آیا۔

جس کے بعد اب لیجنڈ ٹرسٹ بن چکا ہے جس کے ذریعہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والوں کی مالی اعانت ہورہی ہے،انھوں نے عمر شریف کا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکبادی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید نے کہا کہ گورنر سندھ کا وژن کہ کے شہر میںفلائی اوور،پارکس ہوں شہر میں ہونے والی ترقیاتی کام ہورہے ہیں عوام کی صحت اور تفریح کے لیے پارکس کا قیام ضروری ہے عمر شریف پارک کلفٹن بلاک ٹو میں ڈھائی ایکڑ پر تعمیر کیے جانے والے پارک پر 26ملین لاگت آئی ہے،جو علاقہ کے لوگوں کو صحت مند ماحول مہیا کرے گا۔،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ادکار عمر شریف نے کہا کہ میں اﷲتعالی کا شکر گزار ہوں کہ عزت افزائی کے یہ لمحہ میری زندگی میں مل رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں