پاکستان کو امید کی کرن نظر آنے لگی

متحدہ عرب امارات میں دونوں ممالک کے درمیان 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، چیئرمین پی سی بی


ویب ڈیسک May 10, 2015
پاک بھارت سیریز کی بحالی میں بی سی سی آئی کے صدر جگ موہن ڈالمیا کے کردار کے مشکور ہیں،چیرمین پی سی بی فوٹو: فائل

کبھی ہاں اور کبھی ناں اب ختم ہوگیا کیوں کہ دسمبر میں پاک بھارت سیریزکے لیے امید کی کرن نظر آنے لگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیرمین پی سی بی شہریار خان نے بی سی سی آئی کے صدر جگ موہن ڈالمیا سے کولکتہ میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے کرکٹ ذمہ داران نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جس کے مطابق پاکستان متحدہ عرب امارات میں پاک بھارت سیریز کی میزبانی کرے گا جب کہ دسمبر میں ہونے والی سیریز میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q20/q20.webp

https://img.express.pk/media/images/Shehryar/Shehryar.webp

مفاہمتی یادداہشت پر دستخط کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کی بحالی میں جگ موہن ڈالمیا کے کردار کے مشکور ہیں اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والی کرکٹ سیریز سے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کی ازسرنو بحالی کا آغازہوگا جب کہ سیریز شیڈول کے مطابق دسمبر میں کھیلی جائے گی جس میں 3 ٹیسٹ، 5 ایک روزہ میچز اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q110/q110.webp

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بی سی سی آئی کے صدر سے ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر میں بلو شرٹس کی یو اے ای میں میزبانی کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے دنیا کی کسی بھی سیریز یہاں تک کے ایشز سے زیادہ اہم ہوتے ہیں، روایتی حریفوں کے ایڈیلیڈ میں شیڈول ورلڈکپ میچ کی تمام ٹکٹیں صرف 20 منٹ میں فروخت ہوگئی تھیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ باہمی سیریز نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ عالمی کرکٹ برادری کے لیے بھی کتنی اہمیت رکھتی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q24/q24.webp

شہریار خان بتایا کہ میں اپنے ایک دیرینہ دوست کو مبارکباد دینے اور بی سی سی آئی کی جانب تعاون کا ہاتھ بڑھانے کے لئے آیا ہوں، مستقبل کے لئے باہمی دلچسپی کے کئی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، آپ جانتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے مابین 8 سال میں 5 سیریز کا ایم او یو موجود ہے جن میں سے پہلی سیریز رواں سال دسمبر میں ہوگی، میں یہاں بتانے آیا ہوں کہ روایتی حریفوں میں کرکٹ تعلقات کی بحالی کی جانب نیا قدم ہے جوکہ نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ عالمی کرکٹ کے لئے بھی اہم ہوگا، بھارتی شہر بھوپال میں پیدا ہونے والے شہریار خان نے اپنی گفتگو میں 2004 میں ہونے والی باہمی سیریز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی میں چیئرمین پی سی بی اور جگموہن ڈالمیا بی سی سی آئی کے صدر تھے، ہم دونوں نے مل کر ہی جمود توڑا تھا، بات چیت میں ہونے والی پیش رفت پر بہت خوش ہوں، معاملات آگے بڑھانے اور خاص طور پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کیلیے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ یو اے ای میں باہمی مقابلے بحال کرنے کے سفر کا آغاز کریں گے، دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے 2014 میں ایم او یو پر دستخط کیے تھے، اس کے تحت پاکستان کو دسمبر میں 3 ٹیسٹ، 5ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت کی میزبانی کرنا ہے،ہماری تیاریاں عروج پر ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/Shehryar1/Shehryar1.webp

https://img.express.pk/media/images/q34/q34.webp

دوسری جانب جگموہن ڈالمیا بھی دسمبر میں مجوزہ سیریز کے حوالے سے بڑے پر امید نظر آئے، حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومتی سپورٹ کے بغیر ہم کچھ نہیں کرسکتے، پاکستان کا کرکٹ بورڈ ہو یا بھارت کا ہمیں حکومتوں اور وزارت داخلہ کی جانب دیکھنا پڑتا ہے، ہم گاہے بگاہے صورتحال سے میڈیا کو آگاہ کرتے رہیں گے، اگر کوئی مشکلات ہوئیں تو بھی ان کے بارے میں بتائیں گے، اس موقع پر تو ہمیں کوئی مسئلہ نظر نہیں آتا، بظاہر ابھی کوئی ایسی وجہ بھی نظر میں نہیں کہ مسائل پیدا ہونے کے خدشات محسوس کریں۔

چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور پاکستان کو سیریز کے انعقاد کی بھی پیشکش کی تاہم اس حوالے سے بعد میں غور کیا جائے گا، ابھی تمام تر توجہ پاک بھارت سیریز پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی سیریز ہوگی کیوں کہ یہ ایشز سے بھی زیادہ اہم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں