کیمرون کی آئندہ مدت میں باہمی تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے نواز شریف

پاکستان برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ مضبوط تعلقات سے لطف اندوز ہورہا ہے جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں،نواز شریف

پاکستان برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ مضبوط تعلقات سے لطف اندوز ہورہا ہے جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں،نواز شریف۔ فوٹو: فائل

QUETTA:
وزیراعظم نوازشریف نے اتوارکو برطانیہ کی کنزرویٹوپارٹی اوراس کی قیادت کوعام انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی کی مبارکباد دی ہے۔


وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کے نام ایک تہنیتی پیغام میں انھوں نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ مضبوط تعلقات سے لطف اندوز ہورہا ہے جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ انھوں نے اعتماد کااظہار کیاکہ کنزرویٹوپارٹی کی آئندہ مدت میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارتی اور معاشی تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔ نوازشریف نے ان انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی برادری کے ارکان کوبھی مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ وہ برطانیہ اور پاکستان کی بہتری کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔ آن لائن نے بتایاکہ وزیر اعظم نوازشریف 13مئی کو اسلام آبادمیں پارلیمانی لیڈروں کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے اورانھیں قومی اقتصادی ایجنڈے بشمول گوادر کا شغر پروجیکٹ کے اقتصادی راہداری کے 2ہزار کلومیٹر طویل راستے پراعتماد میں لیںگے۔
Load Next Story