سنجیدہ شکایات پر 6 حج کمپنیوں کے کوٹے میں کٹوتی
جن حج کمپنیوں کے خلاف سنجیدہ نوعیت کی شکایات تھیں ان کا فی کمپنی 25حاجی کوٹا واپس لیا گیا ہے، جوائنٹ سیکریٹری حج
BEIJING:
وفاقی وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال سنجیدہ شکایات کی حامل 6 حج کمپنیوں کے کوٹے میں کٹوتی کردی جو اب سرکاری اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔
جوائنٹ سیکریٹری حج محمدفاروق نے ایکسپریس کو بتایا کہ جن حج کمپنیوں کے خلاف سنجیدہ نوعیت کی شکایات تھیں، ان کا کیس سننے کے بعد 25حاجی فی کمپنی کوٹا واپس لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ رولزکے تحت یہ کوٹا کسی دوسری حج کمپنی کو نہیں دیا جاسکتا،اس لیے اسے سرکاری اسیکم میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت موصول حج درخواستوں پرقرعہ اندازی 14 مئی کوکی جائے گی جس کے لیے آئی ٹی شعبے کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔محمدفاروق نے کہا کہ کامیاب خوش نصیبوں کو بذریعہ خطوط اطلاع کی جائے گی جب کہ وزارت کی ویب سائٹ پربھی ان کے نام ڈالے جائین گے۔
رواں سال سرکاری اسکیم اورنجی حج گروپ آرگنائزرز کے ذریعے ایک لاکھ43ہزار368 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ 450افراد پر مشتمل میڈیکل مشن بھی حجاز مقدس بھجوایا جائےگا اور عازمین کے لئے رہائشی اورسفری سہولیات کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔