غیرملکی سفیروں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے وزارت داخلہ

چاروں صوبوں میں قونصلیٹ دفاترکے عملے کی سیکیورٹی سخت کرنے کے لیے بھی مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

چاروں صوبوں میں قونصلیٹ دفاترکے عملے کی سیکیورٹی سخت کرنے کے لیے بھی مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں غیرملکی سفیروں اور وسفارتی عملے جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں قونصیلٹ دفاترکے عملے کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے لیے چیف کمشنر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کوسرکاری مراسلہ بھیج دیا ہے۔


وزارت داخلہ کے ذرائع نے ایکسپریس کوبتایا کہ وزارت داخلہ نے غیرملکی سفارت خانوں کوبھی خصوصی سیکیورٹی ایڈوائس جاری کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ کسی بھی ملک کے خاص طورپر سفیر، فرسٹ سیکریٹری یادیگر اہم عہدیدار اسلام آبادکے ڈپلومیٹک انکلیوسے باہرشہر میں کسی تقریب میں یا ویسے جاتے ہوئے یابیرون شہرجانے کی صورت میں چیف کمشنراسلام آبادکو لازمی طورپر آگاہ کریں تاکہ انھیں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ اسی طرح اگرکسی دوسرے شہرمیں سفیروں یادیگر عہدیداروں کو جانا ہوتب بھی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ونگ یاچیف کمشنراسلام آباد کو آگاہ کیا جائے جس میں ایک توجہاں انھیں جانا مقصود ہوگا اس کی سیکیورٹی کلئیرنس حاصل کی جائے گی، دوسرے، متعلقہ صوبائی حکومت کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کوفوری آگاہ کرکے فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مذکورہ اقدام غیرملکی سفارتی عملے کی سیکیورٹی کومزید فول پروف بنانے کے لیے اٹھایاہے۔ علاوہ ازیں چاروں صوبوں میں قونصلیٹ دفاترکے عملے کی سیکیورٹی سخت کرنے کے لیے بھی مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
Load Next Story