پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات کا حتمی دور آج ہوگا

فریقین نے اس سلسلے میں پالیسی کے حوالے سے دبئی میں ایک ہفتے تک بات چیت کی۔


این این آئی May 11, 2015
فریقین نے اس سلسلے میں پالیسی کے حوالے سے دبئی میں ایک ہفتے تک بات چیت کی۔ فوٹو : فائل

KARACHI: اسلام آباد میں پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایف ایم) کے درمیان قرضے کی سہولت کے توسیعی پروگرام کے تحت ساتویں جائزے پر مذاکرات کاحتمی دورآج (پیر کو) ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کریںگے۔ اس سے پہلے فریقین نے اس سلسلے میں پالیسی کے حوالے سے دبئی میں ایک ہفتے تک بات چیت کی۔ ساتویں جائزے کے کامیاب اختتام کے بعد آئی ایم ایف جون کے اختتام یاجولائی کے شروع میں ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری کے بعد 55کروڑ ڈالرکی قسط جاری کرسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں