بنگلہ دیشی فرسٹ کلاس ایونٹ کا معاملہ حل پلیئرزکے معاوضے دگنے نائٹ میچز پرغور

جن ٹیموں کو نجی کمپنیوں نے نہیں خریدا انھیں اپنی صوبائی ایسوسی ایشنز ہی چلائیں گی


Sports Desk October 12, 2012
جن ٹیموں کو نجی کمپنیوں نے نہیں خریدا انھیں اپنی صوبائی ایسوسی ایشنز ہی چلائیں گی. فوٹو: اے ایف پی/فائل

بنگلہ دیش کے فرسٹ کلاس ایونٹ کا معاملہ حل ہوگیا ہے، اب نیشنل کرکٹ لیگ 14 کے بجائے 20 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

جبکہ کھلاڑیوں کو بھی دگنی میچ فیس ملے گی۔ گذشتہ ایڈیشن میں کھلاڑیوں کو ایک میچ کھیلنے کیلیے 20 ہزار ٹکا ملتے تھے مگر اب پلیئنگ الیون میں شامل پلیئرز 40 ہزار ٹکا حاصل کریں گے، 12 اور 13 ویں کھلاڑی کو 13 ہزار جبکہ 14 پلیئر کو 10 ہزار ٹکا ملیں گے، کنوینر آف گورننگ کونسل محبوب انعم کا کہنا ہے کہ زیادہ معاوضے کی وجہ سے کھلاڑیوں میں پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے کیلیے مقابلے کا رجحان بڑھے گا۔

جن ٹیموں کو نجی کمپنیوں نے نہیں خریدا انھیں اپنی صوبائی ایسوسی ایشنز ہی چلائیں گی، ایونٹ کے افتتاحی اور آخری میچ کے ڈے نائٹ انعقاد کا انحصار بہتر کوالٹی کی گیندوں کی دستیابی پر ہے، ہم انگلینڈ سے گیندیں درآمد کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں