شفقت حسین کی عمرکےتعین کے لئےعدالتی کمیشن بنانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شفقت حسین کی سزائے موت پر عمل درآمد کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست بھی خارج کردی


ویب ڈیسک May 11, 2015
عدالت نے شفقت حسین کی عمر کے تعین کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ 3 روز قبل محفوظ کیا تھا۔ فوٹو: فائل

SEOUL: ہائی کورٹ نے شفقت حسین کی جانب سے عمر کے تعین کے لئے عدالتی کمیشن بنانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

اسلام آبائی ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے شفقت حسین سزائے موت عمل درآمد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی سزائے موت پر عمل درآمد کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست خارج کردی ہے۔ عدالت نے شفقت حسین کی جانب سے عمر کے تعین کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست بھی مسترد کردی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں شفقت حسین کی عمر کے حوالے سے جمع کرائے گئے شواہد کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شفقت حسین کی عمر کے تعین کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ 3 روز قبل محفوظ کیا تھا۔ شفقت حسین کی عمر کے تعین کے حوالے سے ایک غیر سرکاری سماجی تنظیم کی جانب سے مہم چلائی گئی جس میں کہا گیا کہ قتل کے وقت شفقت حسین کی عمر کم تھی لہذا اس کی سزائے موت پر عمل درآمد روکا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں