ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سبب اظہر محمود پر ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد
اظہر محمود کو کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1.6 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔
آکلینڈ ایسز کو چیمپئنز لیگ کے مین رائونڈ میں پہنچانے والے اظہر محمود کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 1000 ڈالر جرمانہ کردیا گیا۔
انھیں سماعت کے موقع پر کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1.6 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا جو کسی بھی بولر یا فیلڈنگ سائیڈ کے کسی ممبر کی جانب سے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین کو غصے میں پویلین کی جانب جانے کا اشارہ کرنے سے متعلق ہے، یہ حرکت اظہر محمود نے ہیمپشائر کیخلاف میچ میں کی تھی۔