ذوالفقار مرزا نے نجی فوج بنا رکھی ہے آئی جی سندھ

ذوالفقار مرزا کی نجی فوج میں خواتین سمیت جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں، غلام حیدر جمالی کا سندھ ہائی کورٹ کو جواب


ویب ڈیسک May 11, 2015
والفقار مرزا نے اپنے دور وزارت میں ممنوعہ بور کے متعدد لائسنس جاری کئے، آئی جی سندھ۔ فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر صوبائی داخلہ ذوالفقار مرزا نے اپنی فوج بنا رکھی ہے جس میں خواتین سمیت جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں ذوالفقارمرزا کی سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ذوالفقارمرزا کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے جب کہ سابق صوبائی وزیر کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کو بھی سیکیورٹی کے لئے 4 پولیس اہلکار فراہم کئے گئے لیکن انہوں نے پولیس سیکیورٹی لینے سے انکار کردیا۔ ذوالفقار مرزا نے اپنے دور وزارت میں بیوی اور بیٹے کے نام پر ممنوعہ بور کے متعدد لائسنس جاری کئے، انہوں نے سیکڑوں افراد پر مشتمل اپنی نجی فوج بنا رکھی ہے جس میں جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ آئین کےآرٹیکل 256 کےتحت کسی کو نجی فوج رکھنے کی اجازت نہیں لہذا عدالت اس کا نوٹس لے اور ذوالفقار مرزا کو ان کا مسلح دستہ ختم کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں