بھارتی ریاست تامل ناڈوکی سابق وزیراعلی بدعنوانی کے الزام سے بری
عدالت نے آمدنی سے زائد جائیداد رکھنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے 3 معاونین کو بھی بری کردیا۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہائی کورٹ نے طویل عرصے سے جاری بدعنوانی کے ایک مقدمے میں سابق وزیراعلی جے رام للیتا کو بری کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہانہ طرززندگی کی مالک تمل ناڈو کی سابق وزیراعلی جے رام للیتا کو ہائی کورٹ نے بدعنوانی کے الزام میں بری کردیا جب کہ اس سے قبل بنگلور کی ایک خصوصی عدالت نے ستمبر2014 میں انہیں آمدنی سے زیادہ جائیداد رکھنے کے معاملے میں 4 سال جیل اور 100 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے سبب انہیں وزیراعلیٰ کا عہدہ چھوڑنا پڑا تاہم عدالت نے انہیں 3 معاونین سمیت تمام الزامات میں بری کردیا۔
دوسری جانب سابق وزیراعلی جے رام للیتا کے بری ہو نے پر ان کے مداحوں نے عدالت کے باہر خوب جشن بنایا جبکہ چینئی میں ان کے گھر کے باہر بھی حامیوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔
واضح رہے کہ چار بار ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلی بننے والی جے للیتا بھارت میں 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھاچکی ہیں۔