دہلی میں رشوت نہ دینے پر ٹریفک اہلکار نے خاتون کو اینٹ دے ماری
بھارتی میڈیا کےمطابق دہلی کے علاقے میں اپنے بچے کے ساتھ موٹرسائیکل سوار خاتون کو ٹریفک پولیس اہلکار نے روکا اوراس سے رشوت طلب کی جس پر خاتون نے رشوت دینے سے انکار کیا تو اہلکار نے طیش میں آکر اسے اینٹ مارنے کی کوشش کی، اس سارے واقعے کی ایک شہری کی جانب سے ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر پھیلادی گئی جس میں اہلکار کو واضح طور پر اینٹ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ خاتون کے مطابق اہلکار نے اس سے بدتمیزی کی اور جواب دینے پر اس نے اینٹ مارنے کی کوشش کی۔
انٹرنیٹ پر ویڈیوپھیلنے کے بعد دہلی پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ستیش چند نامی اہلکار کو معطل کردیا۔ دہلی ٹریفک پولیس کے اسپیشل کمشنر ڈاکٹر مکیش چندر نے میڈیا کو بتایا کہ اس برتاؤ کی سنگینی دیکھتے ہوئے اہلکارکو فوری طور پرعہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔
دوسری جانب دہلی پولیس کمشنر بی ایس باسی نے اہلکار کی جانب سے رویئے پر خاتون سے معذرت اور افسوس کا بھی اظہار کیا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2puek6_dehli-cop-attacking-woman-with-brick_news